شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے چار اسٹریٹ کریمنلز گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ عوامی کالونی, سعودآباد اور الفلاح پولیس کی کارروائیاں, ایس ایس پی کورنگی حسن سردار کے مطابق شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے چار اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے, ملزمان سے اسلحہ چار پستول اور چھینے ہوئے موبائل برآمد ہوئے ہیں، ملزمان سے چھیننی ہوئی دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد کی, ملزمان کورنگی, شاہ فیصل اور سعودآباد میں وارداتیں کرتے تھے, ملزمان شہریوں سے موبائل فون اور نقدی چھین کر باآسانی فرار ہوجاتے تھے, کورنگی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ملزمان کو گرفتار کیا, گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان, کاشف, شہنشاہ اور زوالفقار کے نام سے ہوئی, گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا,