خان کوچ بس اڈے کا چوکیدار فائرنگ سے ہلاک

کراچی (ایچ آراین ڈبلیوۃ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جاں بحق شخص کی شناخت 40 سالہ اشفاق ولد نذیر کے نام سے ہوئی ، اہل خانہ کے مطابق مقتول اشفاق میاں خان بس کے اڈے کا چوکیدار تھا ۔ ڈھائی لاکھ روپے اور اس کی لائسنس یافتہ پستول غائب ہے، مقتول کے بھائی نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شبہ ہے ڈاکوؤں نے رقم اور پستول چھین کر قتل کردیا۔ مقتول کی لاش ضابطے کی کاروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دی گئی