شہری سے دو کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت اباد پولیس کی سی پی ایل سی سینٹرل کی معاونت سے کاروائی نارتھ ناظم اباد کے رہائشی شہری سے دو کروڑ بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

ملزم کو سی پی ایل سی سینٹرل کی معاونت سے ٹیکنیکل بنیادوں اور اور پولیس انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے بعد گرفتار کیا گیا

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل بما راؤنڈ لوڈ میگزین برامد

ملزم کی شناخت دلاور علی ولد عبدالقادر کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ نارتھ ناظم اباد کے رہائشی ایک شہری بنام شہریار سے ابتدائی طور پر دو کروڑ اور بعد ازاں ایک کروڑ روپیہ بھتہ طلب کیا تھا

شہری شہریار کی شکایت پر نارتھ ناظم اباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 120/2024 جرم دفعہ 384/385 ت پ 25D ٹیلیگراف ایکٹ کے تحت درج کر کے کاروائی کا اغاز کیا تھا

گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ شہری شہریار کے ساتھ مال مویشی کا کاروبار کرتا تھا جس کی مد میں شہریار کا مقروض ہو گیا تھا

ملزم دلاور نے بتایا کہ شہریار کے بار بار تقاضہ سے تنگ آکر بھتہ طلب کرنے کا منصوبہ فیصل کے ساتھ بنایا تھا

ملزم نے انکشاف کیا کہ فیصل کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جس نے غیر ملکی نمبر کا استعمال کرتے ہوئے شہریار کو بھتے کی کال کی تھی

گرفتار ملزم دلاور کے دوسرے ساتھی فیصل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا

گرفتار ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ کس مقدمہ نمبر 245/2024 آرمز ایکٹ کے تحت علیحدہ سے درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے