مئیر حیدرآباد کا ٹنڈو محمد خان میں گھروں میں آگ لگنے پر اظہار افسوس

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو نے گوٹھ لکا ڈنو بڑدی ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد میں اچانک گھروں میں آگ لگنے کے واقع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

مئیر بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کاشف علی شورو نے میونسپل کمشنر حیدرآباد کو موقع پر فوری پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لینے کے احکامات دئے اور فایئر بریگیڈ کے جائے واقع پر بر وقت پہنچ کر کارکردگی اور رہائیشوں محفوظ کرنے اور آگ پر فوری کنٹرول کرنے پر چیف فائیر آفیسر اور عملہ کو شاباسی دی۔

میونسپل کمشنر نے جائے واقع پر فوری پہنچ کر گوٹھ لکا ڈنو بڑدی ٹنڈو محمد خان روڈ حیدرآباد کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس اندھانک آگ کی زد میں آکر ایک خاتون انتقال کر گئیں، 09 افراد آگ کی زد میں آکر جھلس گئے اس اچانک آگ لگنے سے 15 گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔

میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن نے بلدیہ اعلیٰ کی فائیر بریگیڈ اور سندھ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کے عملہ کی کارکردگی کو سہرایا جنہونے آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل مکمل کیا۔