قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں، احرار اسلام

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کوآئین پاکستان کا پابند بنائیں۔ ملکی آئین کی پاسداری نہ کرنا غداری کے ضمن میں آتا ہے اور قادیانی یہ غداری تقریباً نصف صدی سے کر رہے ہیں اور اداروں کی پراگریس رپورٹ ان غداروں (قادیانیوں) کے خلاف صفر ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء سید عطاء المنان بخاری نے لاہور کے اراکین کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام اور پاکستان کے خلاف قادیانی برسر پیکار ہیں اور یہودیوں اور بالخصوص اسرائیلی ایجنٹ کے طور پر قادیانی جماعت سرگرم ہے۔ میاں محمد اویس نے اپنے بیان میں کہا کہ قادیانی گروہ کبھی بھی پاکستان اور اسلام کا حامی نہیں ہو سکتا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کوملکی سلامتی کے لیے قادیانیوں کی ایکٹوٹیز پر نظر رکھنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا بنیادی فریضہ ہے اور مجلس احرار اسلام کا ہر ایک کارکن اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے دعوت اسلام کا پیغام لے کر قایانیوں کے دروازے کھٹکھٹا رہا ہے۔ اجلاس میں لاہور کے سکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، ڈاکٹر ضیاء الحق قمر، قاری عبدالعزیز یوسف، ڈاکٹر سعید احمد عاطف، حاجی محمد لطیف، اور لاہور کے مختلف یونٹس کے ذمہ داران نے شرکت کی اور اپنی آراء پیش کی۔