تھانہ اورنگی پولیس نے اشتہاری و مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ اورنگی پولیس نے اشتہاری و مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے اشتہاری ملزم جاوید خان ولد انور خان کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم تھانہ اورنگی کے مقدمہ الزام 590/2023 بجرم دفعہ 489F میں اشتہاری و مطلوب تھا۔

ملزم کو معزز عدالت نے مورخہ 05 جنوری 2024 کو حکم نمبری 1328/2024 کے تحت اشتہاری قرار دیا تھا۔

ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔