مفرور و مطلوب ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع ویسٹ پولیس کا مفرور و مطلوب ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن جاری، 02 ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ کے مطابق تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 02 مفرور و مطلوب ملزمان کو گرفتار کیا۔

گرفتار دونوں ملزمان تھانہ اقبال مارکیٹ کے مقدمہ الزام نمبر 342/2024 بجرم دفعہ 324/506B/427/34 میں مفرور و مطلوب تھے۔

گرفتار ملزمان میں محمد نسیم خان ولد محمد سلیم خان اور محمد حسن خان عرف علی ولد محمد سلیم خان شامل ہیں۔

ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔