‏مخدوم شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل سے پیغام

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ‏آج جیل میں قیام کے 250 دن مکمل ہو رہے ہیں۔ اپنے خاندان، اپنی پارٹی، اپنے حلقے سے دور۔ قید تنہائی میں رہنے پر مجبور۔ ہیں، ‏ لیکن 250 دنوں میں بھی میرا سب کے لیے پیغام بالکل واضح ہے: نئے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رہنی چاہیے۔ ہمیں اپنے مشترکہ مقصد کے لیے متحد رہنا ھے۔ ہم سب کے لیے آزاد اور انصاف پسند پاکستان چاہتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے عوام کی آواز سنی جائے اور اس کا احترام کیا جائے۔ ہم اپنے لیڈر ⁦‪عمران خان‬⁩ اور اپنے تمام کارکنوں اور حامیوں کی رہائی چاہتے ہیں۔

‏ کبھی نہ بھولیں: ہم نے ہر ممکنہ رکاوٹ کے باوجود 8 فروری کو جیت حاصل کی۔ ہم جیت گئے کیونکہ ہم متحد رہے اور ایک مقصد پر توجہ مرکوز کی۔

‏ ہمارے اہداف کے حصول کے لئے ثابت قدمی سے بڑھتے رہیں ۔ کسی کو انتشار کے بیج بونے کی اجازت ھرگز نہ دیں۔
‏مایوس نا ہونا. دن لمبے ہو سکتے ہیں۔ قربانی بڑی ہو سکتی ہے۔ لیکن پھل انشاء اللہ میٹھا ہو گا۔