آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی

راولپنڈی (یچ آراین ڈبلیو) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں نائب وزیراعظم کی کوئی گنجائش نہیں، نائب وزیر اعظم جاتی عمرہ کا آئین ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ 2 ماہ بہت اہم ہیں، اس دوران سیاست اپنا رنگ دکھائے گی جب کہ حکومت کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگا ۔