کراچی گرینڈ الائنس نے رجسٹرار کوآپریٹو کی کرپشن پر اعلان جہاد کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی گرینڈ الائنس کا ہنگامی اجلاس محمد اسلم خان کی سرپرستی میں منعقد کیا گیا جس میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور خلاف ضابط رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر احمد عباسی کراچی کی کوآپریٹو سوسائٹیز کی زمینوں پر قبضے کے لیے بڑی تیزی کے ساتھ بھاری رقوم لے کر ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جا رہے ہیں اور کراچی کی زمینوں پر گو ٹھ اباد کے بعد اب ایڈمنسٹریٹر بٹھا کر اچی کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اسکے کردار ضمیر احمد عباسی جو نیپ سے نا اہلی کی بنیاد پر نکالا گیا اس کو رجسٹرار کوآپریٹو کی سیٹ پر خلاف قانون بٹھایا گیا ہے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی لہذا انہیں فوری طور پر برطرف کیا ھم صدر پاکستان اسٹیبلشمنٹ ،چیف جسٹس اف پاکستان چیف جسٹس اف سندھ ہائی کورٹ پرائم منسٹر اف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس قبضے کو خالی کرائے اور جو لوگ ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں ان کا احتساب کیا جائے اور معلوم کیا جائے کہ جب یہ ایڈمنسٹریٹر بنے تھے تو اس وقت ان کی کیا صورتحال تھی اور اج یہ کروڑوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ان کا فورا احتساب کیا جائے اور سوسائٹیوں سے ایڈمنسٹریٹروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور لوگوں کو ان کے پلاٹ کا قبضہ دیا جائے۔