میر علی میں دریا میں‌گرنے والی کار کے ڈرائیور کو پاک فوج نے بچالیا

میر علی (ایچ آراین ڈبلیو) میر علی ، شمالی وزیر ستان میں پاک فوج کی بروقت امدادی کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی جان بچالی.
تحصیل میرعلی میں دریائے ٹوچی عبور کرتے ہوئے دریا میں طغیانی کے باعث ایک ٹیوٹا ہایلکس گاڑی دریا کی تیز لہروں کا شکار ہوئی.
پاک فوج کی مقامی یونٹ کی جانب سے بروقت امدادی کاروائی کر کے ڈرائیور کو باحفاظت دریا سے باہر نکال لیا گیا.
اس کے بعد پاک فوج کی جانب سے ایکسویٹر کی مدد سے گاڑی کو بھی دریا سے نکال لیا گیا.
پاک فوج کے جوانوں نے انتہائی مشکل صورتحال اور خاطرات کے باوجود اس آپریشن کے ذریعے قیمتی انسانی جان کو بچایا
مقامی لوگوں اور مشران نے پاک فوج کا بروقت امدادی کاروائی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا.