کراچی میں‌فٹ پاتھ ،سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے اقدامات کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں‌ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے لئے اہم فیصلے کرلئے گئے. کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں‌شہری مسائل اور ان کے حل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا..
اجلاس میں‌ فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور ٹاون ایڈمنسٹریشن مل کر اقدامات کریں گے تمام ٹاون میونسپل ایڈمنسٹریشن اپنے اپنے ٹاون میں تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمین بنائیں گے۔ ٹاون میونسپل کمشنرز اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن جاری کریں گے اپنے اپنے علاقوں میں فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ملبہ ڈالنے کی روک تھام کریں گے اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق جرمانہ عاید کریں گے.
اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار، تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، مختلف ٹاون چیئرمینز میونسپل کمشنرز، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ ،شعبہ تعلیم اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے شرکت کی
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فواد غفار نے کمشنر کو شہری سہولتوں کی بہتری اور مسائل کے حل کے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی انھوں نے صفائی، فٹ پاتھ اور سڑکوں پر رکا وٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف کارروائی، انسداد پولیو مہم کی نگرانی، پرائس کنٹرول ، سڑکوں پر پڑے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار فٹ پاتھوں کی مرمت،اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ، ، پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے اور سیوریج کے مسائل کے حل اور مختلف علاقوں میں سڑکوں کی بہتری کے لئے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا.
کمشنر نے کہا کہ سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ کی روک تھام کے لئے مربوط اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر تعمیراتی ملبہ ٹریفک کی روانی کا سبب ہے اور پیدل چلنے والوں کو اس سے دشواری کا سامنا ہے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاون میونسپل کمشنر اپنے اپنے علاقوں میں ان افراد کو نوٹسز جاری کریں گے جن کی زیر تعمیر عمارتوں کا تعمیراتی ملبہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر پڑا ہے انھیں تنبیہ کریں گے کہ وہ وہ ملبہ خود فٹ پاتھوں اور سڑکوں سے اٹھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے تعمیراتی کام کی وجہ سے شہریوں کو تکلیف نہ اور ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو فیصلہ کیا گیا کہ نوٹیفیکشن میں واضح کیا جائے گا کہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر ملبہ ڈالنا غیر قانونی ہے اس سے گریز کریں ورنہ جرمانہ عاید کیا جاے گا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع میں موجود ان تمام پیڈسٹرین برجز کی مرمت کی جاے گی جن کے گرل ٹوٹ گئے ہیں اجلاس کو بتایا گیا تھا کہ ضلع میں بعض پیدل چلنے والے پل مرمت طلب ہیں کمشنر نے ہدایت کی کہ ایسے تمام پیدل چلنے والوں کے بلوں کی مرمت کے لئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں ۔