کراچی میں امن وامان کی صورتحال، صدر زرداری نے اہم اجلاس طلب کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی میں امن وامان کا معاملے پر وفاقی حکومت حرکت میں‌ آگئی. صدر مملکت آصف زرداری نے اہم اجلاس کلب طلب کرلیا. اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ شرکت کریں گے.اجلاس میں وزیراعلی سندھ ، چیف سیکریٹری آئی جی سندھ سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے. اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی صدر مملکت آصف زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی وفاقی وزیر داخلہ نے صدرمملکت کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی. وفاقی وزیر داخلہ کی چینی انجینئیر پر حملہ میں ملوث گرفتار چار دہشتگردوں سے متعلق بھی بریفنگ دی.