شریف آباد تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شریف آباد تھانےکی حدود میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس مقابلہ. ایس ایس سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق مقابلہ نزد ریلوے پھاٹک نزد سراج الدولہ کالج کے پاس ہوا. دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ 2 ملزمان بلا ضرب گرفتار . زخمی ملزم کی شناخت حماد ولد طفیل کے نام سے ہوئی جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزمان کی شناخت شہریار ولد محمد افضل اور نہال ولد ارمان کے ناموں سے ہوئی . پولیس نے موقع سے 2 عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد کرلی. زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. زخمی ملزم اور اسکے ساتھیوں کا ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے.