بلڈںگ انسپکٹر ذوالفقار شاہ آگرہ تاج کی 45 دنوں میں 8 منزلہ عمارت تعمیر کا سرپرست نکلا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نا تھم سکا۔ شاہ جہاں نامی جعلی بلڈر نے 45 دنوں میں آٹھ منزلہ عمارت کا اسٹرکچر کھڑا کردیا۔ غیر قانونی طور تعمیر کی گئی عمارت سے ایس بی سی اے کے افسران نے رشوت بٹور لی، مبینہ طور پر بلڈنگ انسپکٹر ذوالفقار شاہ کی سرپرستی میں غیر قانونی تعمیرات تیزی سے جاری ہے، عمارت میں ناقص مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے، عمارت کو کھارے پانی سے تعمیر کیا گیا ہے جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ غیر قانونی تعمیر میں بلڈر کو علاقہ پولیس کی مکمل سر پرستی حاصل ہے، شاہ جہاں نامی جعلی بلڈر لیاری میں درجنوں غیر قانونی عمارتیں تعمیر کر چکا ہے، غیر قانونی تعمیرات لیاری آگرہ تاج کالونی یوسی 1 کے پلاٹ نمبر اے 17 465 K 7 B حنفیہ مسجد روڈ پر جاری ہے، علاقہ مکینوں کا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، کمشنر کراچی، آئی جی سندھ سے عمارت کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ، ان کہنا ہے کہ غیر قانونی اور ناقص مٹیریل سے تعمیر کی گئی عمارت کو منہدم کیا جائے، غیر قانونی عمارتوں کے جال سے بجلی۔ گیس پانی کی مزید قلت کا سامنا کرنا پڑےگا