موبائل فونز کی IMEIs بھی چند منٹوں میں تبدیل کرنے والے کلاکار گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ زون پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز/ڈاکوؤں کے اہم ساتھیوں/سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون کے مطابق چوری/چھینے گئے موبائل فونز کی IMEIs پیچ/تبدیل کرنے والے 02 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایس ایچ او پیرآباد نے ٹیکنیکل ٹیم ویسٹ زون کی مدد سے کاروائی کرتے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔- گرفتار ملزمان سے 02 لیپ ٹاپ، CM2، UMT، UFS ڈیوائسز، مختلف ڈونگلز اور 60 سے زائد موبائل فونز برآمد کرلئے گئے۔ ملزمان اب تک سیکڑوں موبائل فونز کی ٹیمپرنگ کر چکے ہیں اور چند منٹوں میں ہر قسم کے موبائل ورڈ اور پیٹرن بھی توڑ دیتے ہیں۔ ملزمان جدید آلات اور ڈونگلز کا استعمال کرکے چھینے گئے موبائل فونز کی IMEIs بھی چند منٹوں میں تبدیل کردیتے تھے۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں نبیل اور حبیب (ٹیکنیکل ایکسپرٹ) شامل ہیں۔