تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ضلع ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کاروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KHJ-7966 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 234/2024 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عظمت اللّٰہ ولد یونس، حنیف شاہ اور محمد سلیم ولد محمد یوسف شامل ہیں۔