اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک سمگل کی جانے والی میتھ آئیس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے این ایف نے ملکی تاریخ کی بیرون ملک سمگل کی جانے والی میتھ آئیس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی

224 کلو آئس ، افغانستان سے سوپ سٹونز کی ایکسپورٹ کی آڑ میں، بیلجیئم اسمگل کی جا رہی تھی۔

منشیات براستہ طورخم، افغانستان سے اپنی منتقی منزل بیلجئم سمگل کرنے کے لئے پہلے کراچی سمگل کی گئی۔

میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینیرز کی چھت اور دروازوں میں انتہائی محارت سے چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف نے کراچی پورٹ پر سمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز کو تحویل میں لے لیا۔

کنٹینر بھجوانے والے 3 ملزمان, جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار کی کوشش کر رہے تھے ۔

اے این ایف کا کہنا تھا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ کے انسداد اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔