چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) کورنگی پولیس کا چوری کا سامان خریدنے والے کباڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن, ایس ایس پی کورنگی کے مطابق سعودآباد پولیس نے چوری کا سامان خریدنے والے دو کباڑیوں کو گرفتار کرلیا, گرفتار کباڑیوں سے 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد, ڈیڑھ سو کلو کاپر کے تار اور گاڑیوں کی بیٹری کے ٹرمینلز برآمد کیئے, گرفتار کباڑیوں سے ابتدائی تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آگئے, پولیس کے مطابق کباڑی نشے کے عادی افراد سے چوری شدہ سامان سستے دام خریدتے تھے, چوری شدہ کاپر میں زیادہ تر کے الیکٹرک سپلائی کی تاریں شامل ہوتی تھی, روزانہ 10 سے 12 نشے کے عادی افراد سے کاپر کے تار اور بیٹریاں خریدی جاتی تھی, چوری شدہ کاپر ٹنوں کے حساب سے بڑے گوداموں میں فروخت کیا جاتا تھا, گرفتار ملزمان کی شناخت شوکت اور شہباز کے نام سے ہوئی,، گرفتار ملزمان سے مذید انٹیروگیشن کا عمل جاری ہے,