نشتر کالونی پولیس کی کارروائی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو)‌نشتر کالونی تھانہ کے علاقے کماہاں انٹرچینج پر پولیس مقابلہ ، نشتر کالونی پولیس کی کارروائی، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ترجمان پولیس کے مطابق ‏نشتر کالونی پٹرولنگ نے کماہاں انٹر چینج پر 2 مشکوک اشخاص کو روکنے کا اشارہ کیا ، ‏ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے بتایا کہ ‏ فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو اپنی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا، ڈاکو آکاش زخمی حالت میں گرفتار طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل جبکہ ساتھی فرار ،ڈاکو کے قبضہ سے پستول، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد، مزید تفتیش جاری، ‏ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کا نشتر کالونی پولیس کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان