آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(ایچ آر این ڈبلیو) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا، آصف زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو اس حوالے سے آگاہ بھی کردیا، آصف علی زرداری مارچ میں ملک کے 14 ویں صدر منتخب ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ وہ اس سے قبل 2008 سے 2013 تک بھی ملک کے صدر رہ چکے ہیں۔ انہیں کے دور میں 18 ویں آئینی ترمیم منظور کی گئی تھی، جس کے تحت صدر کو حاصل زیادہ تر اختیارات وزیراعظم اور پارلیمان کو منتقل کر دیے گئے تھے