بچوں کے ساتھ بدفعلی کا پاکستان میں سب سے بڑا اسکینڈل

پاڑہ_چنار(ایچ آر این ڈبلیو) پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل، پاڑہ_چنار میں بچوں کے ساتھ بدفعلی کیس میں کرم پولیس نے ملزم سید طاہر حسین شاہ کے بعد دوسرے ملزم شریف علی جوشی کو بھی گرفتار کرلیاہے،طاہر شاہ کی طرح ملزم شریف علی جوشی نے بھی درجنوں بچوں کو ‏جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، جبکہ تیسرا ملزم رضوان عرف فلادی روپوش ہوگیا ہے، فلادی بھی سینکڑوں بچوں کا جنسی استحصال کرتا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم سید طاہر حسین شاہ سے ابتک 1200 سے زائد بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ویڈیوز برآمد ہوچکی ہیں