فلسطین کی رکنیت کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس

نیویارک (ایچ آر این ڈبلیو) فلسطین کی رکنیت کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا.
آج ہونے والے اجلاس میں فلسطین کی رکنیت پر بحث ہو گی، اجلاس کی کارروائی میں فلسطین سے متعلق امریکا کے کردار کا جائزہ بھی لیا جائے گا.
امریکا نے فلسطین کو ریاست کا درجہ دینے کیخلاف متعدد بار اپنے ووٹ کو ویٹو کے طور پر استعمال کر چکا ہے.
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 19 اپریل کو ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکا نے اسرائیل کا ساتھ دیتے ہوئے فلسطین کی اقوام متحدہ میں مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کر دی تھی.