مصطفی کمال کی سٹیزن فاؤنڈیشن کے سی ای او سے ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما سید مصطفٰی کمال نے دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے ہیڈ آفس میں سی ای او اسد ایوب سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران TCF کے CEO اسد ایوب اور ان کی سینئر مینجمنٹ ٹیم نے اپنی کمپنی کے مختلف، جاری اور in-process پروجیکٹس پر سید مصطفٰی کمال کو بریفنگ دی اور ممکنہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے حوالے سے گفتگو کی۔اس موقع پر سید مصطفٰی کمال نے ٹی سی ایف فاونڈیشن کی جانب سے غریب مڈل کلاس بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے پر انکی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ٹی سی ایف فاونڈیشن نے ہمیشہ ایسی جگہ تعلیمی ادارے بنائے ہیں جہاں غریب طبقے کے عوام رہتے ہیں اور انہیں ٹی سی ایف کی جانب سے قائم کئے جانے والے تعلیمی اداروں کی وجہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔