منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ضلع کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں۔

منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علینے بتایا کہ

پہلی کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث سعید شاہ نامی ملزم کو چارنل روڈ سے گرفتار کیا گیا

جبکہ دوسری کاروائی میں جنگل شاہ روڈ سے ریاض نامی منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

ملزمان کے قبضے سے بالترتیب 110 گرام اور 25 گرام (ٹوٹل 135 گرام) آئس برآمد ہوئی۔

ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر چوہدری محمد زاھد نے اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔