نئے ایس ایس پی ملیرکا مختلف تھانوں‌ کا دورہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے مؤرخہ تین مئی سنہ ۲۰۲۴ کو ضلع ملیر کے ایس ایس پی کی حیثیت سے زمہ داریاں سنبھال لیں۔

ایس ایس پی صاحب نے بعد ازاں مختلف تھانوں کا دورہ کیا ہے۔
تھانہ سٹیل ٹاؤن، تھانہ قائد آباد اور دیگر کے دورے کے دوران سٹاف سے ملے۔ بِلا وردی دفتر میں موجود ہونے پر ھیڈ محرر تھانہ سٹیل ٹاؤن کو وارننگ جاری کی۔ جبکہ تھانہ قائد آباد کے سنتری کو بلٹ پروف جیکٹ ناں پہننے کی بناء پر کوارٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ضلعی پولیس افسر نے ملیر پولیس کو عوام الناس کے تحفظ کی بنیادی زمہ داری کیساتھ ساتھ تھانہ کے ماحول کو عوام دوست بنانے کی ھدایات بھی جاری کی ہیں۔ جبکہ ڈیوٹی افسران کو ھدایات جاری کی ہیں کہ تھانے آنے والے سائیلین کی از حد قانونی معاونت و مدد کریں۔
ضلعی پولیس افسر نے تھانیداروں کو تاکید کی ہے کہ عوام کے تحفظ کیساتھ ساتھ پولیس کے جوانوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ بھی اولین ترجیح ہے اور بلٹ پروف جیکٹ و دیگر حفاظتی سامان سے متعلق لاپرواہی کے مرتکب تھانیداروں اور ھیڈ محرروں کیخلاف تادیبی کارروائی کی جاے گی۔