آج یوم فائرفائٹر ڈے، دوسروں کی جانیں بچانے والے فائیر فائٹرز بلا شبہ قوم کے ہیرو ہیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر بلدیہ عظمی کراچی مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ کے عہدے داران نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی محکمہ فائر بریگیڈ کے محنتی جفا بخش فائر فائٹرز جو اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے بغیر کسی حفاظتی انتظامات کے ہر چھوٹی اور بڑی آگ بجھانے اور شہریوں کو ریسکو کرنے کا عملی مظاہرہ ہمیشہ کرتے ہیں
اپنی جانوں پر کھیل کر دوسروں کی جانیں بچانے والے فائیر فائٹرز بلا شبہ قوم کے ہیرو ہیں
فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریبات منعقد کی جاتی ہیں بڑے بڑے دعوے اور بڑی بڑی باتیں کی جاتی ہیں عالمی دن کے ختم ہوتے ہی تمام باتیں دھری کی دھری رہ جاتی ہیں
لیکن بلدیہ عظمی کراچی کا محنتی فائر فائٹر بغیر کسی ضروری حفاظتی انتظامات کے اپنے شہر اور اپنی عوام کی جان بچاتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں

ہم جملہ عہدے داران مزدور یونین متحدہ ورکرز فرنٹ رجسٹرڈ فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر بلدیہ عظمی کراچی سمیت تمام فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہیں اور فرائض کے دوران جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو عقیدت کے ساتھ خراج تحسین پیش کرتے ہیں

میئر کراچی مرتضی وہاب سے اس موقع پر گزارش کرتے ہیں کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فائر فائٹرز میں تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ اوور ٹائم کے تمام بقایہ جات اور عالمی معیار کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں