فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ہائیکورٹ نے فرحت شہزادی (فرح گوگی) کے بچوں کا نام پاسپوٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فرح گوگی کے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق اپیل کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سرکاری وکیل بچوں کے نام پی سی ایل میں رکھنے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے، فرحت شہزادی پر مقدمےکے وقت دونوں بچوں کی عمریں 16سال سے کم تھیں اس لیے بچوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے کا جواز نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی والدہ فرحت شہزادی اور دیگرپر اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کیا اور فرحت شہزادی نے انویسٹی گیشن جوائن نہیں کی۔