قازقستان کے وزیر نے اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا

ثمرقند (ایچ آراین ڈبلیو) وسطی ایشیائی ملک قازقستان کے سابق وزیر اقتصادیات کوانڈک بیشم بائیف نے عدالت میں اہلیہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، تاہم انہوں نے بیوی پر بدترین تشدد کے الزامات کو مسترد کردیا۔

اگر ان پر جرم ثابت ہوجاتا ہے تو انہیں 20 سال تک قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ان کی اہلیہ 31 سالہ سلطانات نومبر 2023 میں آستانہ کے ایک پرتعیش ہوٹل میں مردہ پائی گئی تھیں،