تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود ملیر ندی سے ایک خاتون کی نعش برآمد، لواحقین کی تلاش

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ شرافی گوٹھ کی حدود ملیر ندی سے ایک خاتون کی نعش برآمد ، نامعلوم خاتون کو گلا دبا کرقتل کیا گیا ہے ، ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ انسپکٹر ارشد اعوان کا کہنا تھا کے خاتون کی شناخت ممکن نا ہوسکی ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کے تلاش ایپ کے ذریعے بھی شناخت نہیں ہوئی ، خاتون کے بائیں ہاتھ میں مہندی سے منصب یا مونسب لکھا ہوا ہے، ایس ایچ او ارشد اعوان کا سوشل میڈیا کے تعاون سے لواحقین کی تلاش میں مدد درکار ہے ان کا کہنا تھا کے تمام سوشل میڈیا پر خبر کو شئیر کریں تاکہ نامعلوم مقتولہ خاتون کی شناخت ممکن ہوسکے

رابطہ
ایس ایچ او ارشد اعوان
تھانہ شرافی گوٹھ ملیر

03158689921