اپنے ہی سونے کے کارخانے پر ڈکیتی کرانے والا مالک گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌پریڈی پولیس کی اھم کاروائی صدر صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا نے انکشاف کیا کہ کارخانے کا مالک ہی ڈکیتی کا مسٹر مائنڈ تھا۔ لوٹا جانے والا سونا برآمد کر لیا گیا – 27 اپریل کو دن بارہ بجے پولیس کو سونے کے کارخانے میں 140 گرام سونے کی ڈکیتی کی اطلاع دی گئی۔ پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش شروع کی۔ مشکوک افراد کا کال ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین کی گئی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج و دیگر شواھد کو دیکھتے ہوئے وارادت مشکوک معلوم ہوئئ، پریڈی پولیس نے معاملہ مشکوک جانتے ہوئے کارخانے کے مالک کاشف اور ان کے رشتے داروں کو کیس میں شامل تفتیش کیا۔ ملزم کاشف نے دوران انویسٹیگیشن انکشاف کیا کہ اس نے اپنے بھائی عادل کے ساتھ اپنے ہی کارخانے میں ڈکیتی کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم نے مالی پریشانیوں اور قرضے سے جان چھڑانے کے لیے اپنے بھتیجے اور رشتے دار سے ڈکیتی کروائی۔ گرفتار ملزم نے ڈکیتی سے حاصل ہونے والے سونے سے اپنا قرض اتارنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ پریڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے