تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں پولیس کا کومبنگ آپریشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے سب ڈویژن گلبرگ تھانہ شارع نور جہاں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ھے ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے تھانہ شارع نور جہاں کےعلاقہ نصرت بھٹو کالونی میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا جارھا ھے، پولیس تلاش ڈیوائس کی مدد سے مشتبہ افراد کو چیک کیا جارھاھے، دورانِ کامبنگ آپریشن رینجرز کی مدد بھی حاصل کی گئی ھے جبکہ پولیس کی لیڈی سرچر، انٹیلیجنس اسٹاف بھی آپریشن میں حصہ لے رھے ھیں