مددگار 15 کے اہلکار نے گم شدہ بچے کو والدین تک پہنچا دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌مددگار 15 کراچی کا ایک اہم کارنامہ، مددگار 15 کال سینٹر کے اہلکار سیف اللہ نے ساتھی لیڈی کانسٹیبل شرمین نیازی کی مدد سے گم شدہ بچے کو اپنے والدین تک پہنچا دیا۔

قائد آباد کے علاقے فیوچر کالونی سے لاوارث حالت میں بچہ ملنے پر کانسٹیبل نے اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے اپنے انچارج کو مطلع کیا

12 سالہ حسنین ولد طیب سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق گزشتہ دو روز سے ایک مشتبہ رکشے ڈرائیور ساتھ لیے گھوم رہا تھا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بچے نے بتایا کہ اس کا تعلق ضلع بنیر سے ہے اور والدین کا انتقال ہو گیا ہے۔

بچے نے بتایا کہ ماموں کے ساتھ رہتا تھا جو تشدد کرتے تھے تنگ آکر بچہ 8 روز قبل ٹرین میں کراچی آیا ہوں۔

اطلاع ملتے ہی مددگار 15 کراچی نے ایکشن لیتے ہوئے ضلع بنیر پولیس سے رابطہ کیا اور بچے کی تفصیلات حاصل کیں۔

کے پی پولیس نے مددگار 15 کی مشترکہ کوششوں سے بچے کے والد اور گھر کا پتا چلالیا۔

بچے کے والد حیات ہیں جس سے فوری رابطہ کرلیا گیا جو کہ کراچی لانڈھی کا رہائشی ہیں۔

مددگار 15 نے بچے کے والد کو اطلاع دی کہ انکا بیٹا تھانہ شرافی گوٹھ میں موجود ہے جسے بعد ازاں مکمل معلومات لے کر بحفاظت اسکے والد کے حوالے کر دیا ۔

بچے کے والد نے ایس ایچ او شرافی گوٹھ کو بتایا کہ مدرسے سے بھاگ کر فیوچر کالونی گیا تھا۔

مددگار 15 کراچی اور کے پی پولیس کی مشترکہ کاوش کے باعث بحفاظت بچہ ملنے پر والد نے شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں ڈی آئی جی مددگار 15 عمران یعقوب نے کانسٹیبل سیف اللہ اور لیڈی کانسٹیبل شرمین نیازی کی کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد سے نوازا۔