اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں اور شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاپوشنگر پولیس کی خفیہ اطلاع پر کاروائی اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں سمیت پاپوش نگر کی حدود میں دوران ڈکیتی شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم پاپوشنگر کی حدود میں ایک شہری کو دوران ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کر کے فرار ہو گیا تھا جس کا مقدمہ 67/2024 پاپوشنگر تھانے میں درج ہے

گرفتار ملزم کی شناخت حسن رضا ولد علمداد خان کے نام سے ہوئی

گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل لوڈ میگزین 30 بور، 2 عدد موبائل فون اور نقد رقم برامد کر لیا گیا

گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کرتا ہے

ملزم نے بتایا کہ 27 مارچ کو اپنے ساتھی کے ہمراہ کشمیر روڈ پر ایک شہری سے واردات کی جس پر شہری کے شور مچانے پر عوام نے گھیر لیا اور عوام نے اس کے ساتھی عبید کو پکڑ لیا جبکہ ملزم وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واردات کا مقدمہ 161/2024 جمشید کوارٹر تھانے میں درج ہے

ملزم نے اعتراف کیا کہ جمشید کوارٹر کی حدود جہانگیر روڈ پر بھی ایک شہری کو لُوٹا تھا جس کا مقدمہ 369/24 جمشید کوارٹر تھانے میں درج ہے جبکہ تین ہٹی تھانہ حدود جمشید کواڈر میں ایک اور واردات کی تھی جس کا مقدمہ 382/2024 درج ہے

گرفتار مزم سے مزید انٹیریویشن جاری ہے اور ملزم کی مزید مقدمات میں گرفتاریاں متوقع ہیں