ڈسٹرکٹ سٹی پولیس پولیس کا چوری کی موٹر سائیکل/پارٹس خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چاکیواڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چوری کی موٹر سائیکل/پارٹس خریدنے/بیچنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا. ملزمان منشیات کے عادی لوگوں سے چوری شدہ موٹر سائیکلز/پارٹس خریدتے تھے. ملزمان کی شناخت جہانزیب اور محمد شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان سے موٹر سائیکلسٹ کے مختلف پارٹس وغیرہ برآمد. ملزمان کو علاقہ تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا. ملزمان کو انٹیلیجنس بیسڈ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا. ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے