امتحانی مراکز پر سامان جاری کرنے کے لئے آج اور کل بورڈ آفس کھلا رہے گا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات خالد احسان نے کہا ہے کہ بورڈ کی طرف سے امتحانی مراکز کا سامان جاری کرنے کیلئے بورڈ آفس ہفتہ اور اتوار کو صبح 10:00بجے سے سہ پہر 4:00بجے تک کھلا رہے گا۔ لہٰذا جن اسکولوں نے ابھی تک امتحانی مراکز کا سامان حاصل نہیں کیا ہے وہ جلد ہی اسکولوں کے سربراہان یا ان کے مجاز نمائندے کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ پریکٹیکل سیکشن کمرہ نمبر 47 دوسری منزل بلاکB سے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کا لیٹر وصول کرنے کے بعد بورڈ کے ایگزامینشن اسٹور سے سامان حاصل کر سکتے ہیں۔