‏کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل 71 فیصد علاقے لوڈشیڈنگ سے مثتثنی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)‌‏کے-الیکٹرک کے سروس ایریا میں شامل 71 فیصد علاقے لوڈشیڈنگ سے مثتنی ہے، ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق بقیہ %29 فیصد علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بلوں کی ادائیگیوں اور بجلی چوری کی شرح پر منحصر ہے، تاہم لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک محدود ہے، بجلی چوری کا عمل، انفراسٹرکچر کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کرتا ہے اور بجلی کی فراہمی میں تعطل کا باعث بنتا ہے ، فالٹ کو لوڈشیڈنگ سے تشبیہ دینا درست نہیں-