دواؤں کی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت پر کمشنر کراچی کا اجلاس

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کمشنرکراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں انسانی جان بچانے والی دواوں کی کمی دور کر نے کے ا قدامات کا جائزہ لینے والا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں سیکریٹری صحت سندھ سیکریٹری صوبائ کوالٹی کنٹرول بورڈ سندھ چیف ڈرگ انسپکٹر اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں انسانی جان والی دواوں کی کمی ذخیرہ اندوزی کی شکایت کا جائزہ لیا گیا اور ان شکایات کے ازالے کےلیے اقدامات کر نے کا فیصلہ کیا گیا کمشنر نے کہا انسانی جان بچانے والی دواوں کی ہر گز کمی نہیں ہو نی چاہئے متعلقہ افسران ترجیحی اقدامات کرکے ان شکایات کو دور کریں یقینی بنائیں کہ دواوں کی ذخیرہ اندوزی نہ ہو شہریو ں کو عام مارکیٹ میں دستیاب ہو ں ۔انھیں جہاں بھی کمی اور ذخیرہ اندوزی کی شکایت ملے اس کے ذمہدار افراد کے خلاف کارروائ کریں انتظامیہ ان کی مدد کرے گی اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کر دئے گئے ، دریں اثنا چیف انسپکٹر ڈرگس نے تمام ضلعی ڈرگس انسپکٹرز کو کمشنر کراچی احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرنے نے کی ہدایت جاری کردی ہے