حنیف عباسی نے انوار الحق کاکڑ‌کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ ن کے ایم این اے حنیف عباسی نے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو گندم اسکینڈل میں فی الفور گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے الزام لگایا گندم کی امپورٹ میں 85 ارب کا گھپلا نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کے ذریعے کیا گیا.

انوارالحق کاکڑ گرفتار ہوگا تو نام بتائے گا اس سے کس کس نے حصہ لیا،

ہم اپنے زور پر حکومت میں آئے ہیں اس میں اسٹیبلیشمنٹ کی کوئی مہربانی نہیں ہمیں عوام نے جتایا ہے۔