پاک رینجرز کا این جی اوز کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز (سندھ) نے نظامانی فاؤنڈیشن اور المصطفیٰ ٹرسٹ کے تعاون سے کراچی کے علاقے مدینہ کالونی، سعدی ٹاؤن میں فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں -ترجمان رینجرز کے مطابق فری میڈیکل کیمپ میں جنرل فزیشن، میڈیکل اسپیشلٹ، چائلڈ اسپیشلٹ، آئی اسپیشلٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، ریڈیالوجسٹ، گائنا کولوجسٹ اور رینجرز کے ڈاکٹرز نے 1500سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ اورمفت ادویات فراہم کی – ۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے شوگر ٹیسٹ،ہیپاٹائٹس، آنکھوں کے ٹیسٹ، بی ایم آئی ٹیسٹ، الٹراساؤنڈ اور ایکسرے بھی کیے گئے جبکہ چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پلائے گئے۔ ۔فری میڈ یکل کیمپ کا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم سول، سماجی شخصیات اور رینجرز کے اعلیٰ افسران نے دورہ کیا۔۔ علاقے کے لو گوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیے جانے والے اس اقدام کو سراہا۔