اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی ساؤتھ ساجد امیر سدوزئی کی ہدایت پر ضلع میں اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری.

اسی اثناء میں گزشتہ روز بھی 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 7 کو بعد وارننگ اور حلف نامہ رہا کیا گیا جبکہ 7 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

درج مقدمات میں 2 مقدمات تھانہ ساحل، 1 تھانہ کلفٹن اور 3 تھانہ گزری میں درج کیے گئے جبکہ ملزمان کے ناموں اور برآمد اسلحہ کی تفصیل درج زیل ہے۔

1. جعفر علی ولد اکبر علی(223 بور رئیفل)
2. خورشیدعلی شاہ ولد میر )راجن شاہ(223 بور رئیفل
3. محمد سلیم ولد بھورو خان( 30 بورگن نما)
4۔ قاسم ولد ارباب(12 بور رائفل)
5۔ عطا محمد ولد حمزو(12 بور رائفل)
6۔ ناصر علی ولد بشیر احمد(M4 رائفل)
7۔ عصمت ولد ابدین(223 رائفل)

ضلع ساؤتھ میں اسلحے کی نمائش کے خلاف گزشتہ چار روز سے جاری مہم کے دوران اب تک مجموعی طور پر 36 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 11 کے خلاف 8 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 25 افراد کو بعد حلف نامہ اور وارننگ کے رہا کیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ہے لہذا غیر قانونی فعل سے گریز کیا جائے۔