شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، 22 گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایڈیشنل ائی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کے احکامات کے مدنظر پولیس کی انسداد جرائم کے خلاف کامیاب کاروائیاں۔

گزشتہ ہفتے کے دوران شہر میں انسداد جرائم کے دوران ڈاکوؤں سے ضلعی پولیس کے 14 مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے میں 14 زخمی ڈاکوؤں سمیت 22 ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان سے 19 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ، 01 کلو 80 گرام چرس اور 05 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

پولیس نے گزشتہ ہفتے کے دوران کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ ذونز میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 843 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس کیجانب سے منشیات کیخلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 50 کلو 377 گرام چرس، 02 کلو 451 گرام آئس/کرسٹال، 72 بوتلیں شراب اور ہیروئین برآمد۔

گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 138 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 01 ہینڈ گرینیڈ برآمد ۔

کراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھینی و چوری شدہ دو گاڑیاں اور 75 موٹرسائیکلیں برآمد کیں۔

کراچی پولیس کیجانب سے جرائم کے خاتمے، امن وامان کی بحالی اور عوام کے تحفظ کیلئے کئے جانے والے اقدامات جاری رہینگے۔