تھانہ عزیز بھٹی پولیس کا ڈکیتوں سے ٹکراؤ، دوزخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) عزیز بھٹی پولیس کا رات گئے ڈکیتوں سے مبینہ مقابلہ ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو زخمی سمیت تین ملزمان گرفتار,ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق ملزمان رات کے اوقات میں ائیرپورٹ,شاہراہ فیصل,گلستان جوہر, ڈالمیا,اسٹیڈیم روڈ سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، تین رکنی ڈکیت گروہ واردات کےلئے کار استعمال کرتے تھے، ملزمان پولیس ناکوں میں بچنے کےلئے اپنے آپ کو پولیس اہلکار بتاتے اور پولیس ٹی شرٹ اور پی کیپ کا استعمال کرتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں ائیرپورٹ,شاہراہ فیصل, گلستان جوہر,گلشن اقبال اور اطراف کے علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا، زخمی ملزمان میں بلاول خلجی اور سید وقاص جبکہ تیسرا ساتھی ذیشان گرفتار ہیں,ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے تین غیرقانونی ٹی ٹی پستول, آلٹو کار BSJ-425 اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے، زخمی ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے ملزمان کو طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد قانونی کاروائی کےلئے تھانے منتقل کردیا جائے گا-