شاہراہ نورجہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان گرفتارکر لئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) شاہرہ نور جہاں پولیس کی خفیہ اطلاع پر کارروائی منشیات فروشی میں ملوث2 ملزمان گرفتار

جناب ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات پر شاہرہ نور جہاں پولیس کا ایکشن جاری۔

شاہرہ نور جہاں پولیس نے دوران پیٹرولنگ خفیہ اطلاع پر 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت عبید الرحمن ولد نور احمد اور فرحان علی ولد شوکت علی کے ناموں سے ہوئی۔

ملزمان شاہرہ نور جہاں میں خفیہ طور منشیات فروشی میں ملوث ہے اور شاہرہ نور جہاں کی پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزم عبید الرحمن کے قبضے*چرس 515 گرام*(آدھا کلو سے زائد) چرس اور نقد زر فروختگی برآمد ہوئی

ملزم فرحان کے قبضے سے 540 گرام (آدھا کلو سے زائد) چرس اور نقد زر فروختگی برآمد ہوئی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 218/2024 ملزم (عبید الرحمن)اور 219/2024 ملزم (فرحان) کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے.

جبکہ ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔