گزشتہ رات پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والا ہسٹری شیٹر بھتہ خور نکلا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ رات کھارادر پولیس مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا ملزم بھتہ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب نکلا, ایس ایس پی سٹی عارف عزیزنے بتایا کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے. ملزم کی شناخت محمد ارسلان کے نام سے ہوئی ہے. ملزم رات گئے پولیس مقابلے میں شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا. ملزم نے مورخہ 2024-03-15 کو نیو میمن کچن کھارادر کے اوپر بھتہ نہ دینے کی وجہ سے جان سے مارنے کی نیت سے فائرنگ کی تھی- ملزم کو اس وقوعہ کی CCTV میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، ملزم پر اس وقوعہ کا مقدمہ الزام نمبر 97/24 بجرم دفعہ 385/324/34 ت پ R/W 7ATA تھانہ کھارادر میں درج تھا جس میں ملزم انتہائی مطلوب تھا.
ملزم اس کے علاوہ بھی متعدد بھتہ کی وارداتوں میں ملوث ہے.
ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ
1.مقدمہ الزام نمبر 260/2017 بجرم دفعہ 381/411 تھانہ عوامی کالونی.

2.مقدمہ الزام نمبر 160/2017 بجرم دفعہ 23(I)A متعینہ CTD.

3.مقدمہ الزام نمبر 91/2023 بجرم دفعہ 353/324 تھانہ سچل.

4.مقدمہ الزام نمبر 92/2023 بجرم دفعہ 23(I)Aتھانہ سچل.

5.مقدمہ الزام نمبر 548/2023 بجرم دفعہ 23(I)Aتھانہ مبینہ ٹاؤن.

6.مقدمہ الزام نمبر 549/2023 بجرم دفعہ 411/34 تھانہ مبینہ ٹاؤن.

7.مقدمہ الزام نمبر 501/2024 بجرم دفعہ 23(I)A تھانہ سچل.

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.