انٹراپارٹی انتخابات: ایمل ولی متفقہ طور پر پارٹی کے صدر منتخب

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) انٹرا پارٹی انتخابات کی غرض سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس

اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی

اے این پی سربراہ اسفندیار ولی خان عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر تحریک ہوں گے

سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلئے گئے

سابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی نے صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا

مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دے دی

سینیٹر داؤد خان مرکزی سینئر نائب صدر جبکہ ڈاکٹر محمد سلیم خان سیکرٹری جنرل ہوں گے

اسلام آباد سے جواد خٹک نائب صدر جبکہ عفت کلثوم خاتون نائب صدر ہوں گی

پختونخوا سے پرویز خان (صوابی) نائب صدر جبکہ ڈاکٹر نورجہان خاتون نائب صدر ہوں گی

بلوچستان سے فریداللہ دمڑ نائب صدر جبکہ سلمی کاکڑ خاتون نائب صدر ہوں گی

پنجاب سے سید عطاء اللہ شاہ نائب صدر جبکہ قدسیہ شاہین ایڈوکیٹ نائب صدر ہوں گی

سندھ سے انور زیب خان نائب صدر جبکہ شازیہ رزاق مروت نائب صدر ہوں گی

سرائیکی یونٹ سے محمد ندیم قریشی نائب صدر جبکہ میڈم عابدہ خان نائب صدر ہوں گی

عبیداللہ عابد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، اورنگزیب خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری جبکہ جاوید کاکڑ ايڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہوں گے

سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان مرکزی سیکرٹری مالیات جبکہ انجینئر احسان اللہ ترجمان منتخب کرلئے گئے ہیں

سردار حسین بابک سیکرٹری خارجہ امور جبکہ خادم حسین سیکرٹری ثقافت ہوں گے

پختونخوا سے حسین احمد (خان نواب) جائنٹ سیکرٹری جبکہ شگفتہ ملک خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

بلوچستان سےمحمد انور خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ شاہینہ کاکڑ خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

پنجاب سے بہادر خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ حدیبہ رفیق خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

سندھ سے حنیف شاہ آغا جائنٹ سیکرٹری جبکہ عروج غفور خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

فیڈرل کیپیٹل اسلام آباد سے قاضی اظہار جائنٹ سیکرٹری جبکہ صائمہ بشیر خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

سرائیکی یونٹ سے ڈاکٹر محمد اکرم خان جائنٹ سیکرٹری جبکہ نوشین خان خاتون جائنٹ سیکرٹری ہوں گی

مولانا خانزیب مرکزی سیکرٹری برائے علماء جبکہ ڈاکٹر وقار احمد سیکرٹری امور اساتذہ ہوں گے

عظیم خان بلور اور وگمہ بازئی مرکزی سیکرٹری یوتھ افیئرز منتخب کرلئے گئے ہیں

سیف اللہ فضل سیکرٹری سوشل میڈیا جبکہ امرجیت ملہوترا سیکرٹری اقلیتی امور ہوں گے

خوشدل خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری برائے انسانی حقوق منتخب کرلئے گئے ہیں

محمد فاروق بنگش سیکرٹری لیبر جبکہ سردار رشید خان ناصر سیکرٹری برائے امور طلباء ہوں گے

سنگین خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری برائے امور وکلاء منتخب کرلئے گئے ہیں

ڈاکٹر شوکت جمال امیرزادہ مرکزی سیکرٹری برائے بہبود ڈاکٹران ہوں گے

انجینئر زردعلی خان سیکرٹری برائے امور انجینئر منتخب کرلئے گئے ہیں

ڈاکٹر مہرب معیز اعوان سیکرٹری برائے حقوق خواجہ سراء ہوں گی

ملک فقیر علی مرکزی سالار منتخب کرلئے گئے ہیں

مرکزی کونسل نے نئی کابینہ کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے

کونسل اجلاس میں ملک بھر سے اراکین اور ذمہ داران نے شرکت کی