شیر افضل مروت کار حادثے میں بال بال بچ گئے

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شیر افضل مروت خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان سے اسلام آباد کے لیے سفر کررہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے 2 ٹائر پھٹ گئے۔

تاہم حادثے میں پی ٹی آئی رہنما محفوظ رہے اور وہ دوسری گاڑی میں سوار ہوکر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔