رجسٹرار کوآپریٹو ضمیر عباسی کے خلاف کراچی گرینڈ الائنس کا احتجاج

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)کراچی گرینڈ الائنس کے تحت کراچی پریس کلب کے سامنے محمد اسلم خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ جس میں کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ حکومت سندھ اور خلاف ضابط رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز سندھ ضمیر احمد عباسی کراچی کی کوآپریٹو سوسائٹیز کی زمینوں پر قبضے کے لیے بڑی تیزی کے ساتھ بھاری رقوم لے کر ایڈمنسٹریٹر مقرر کیے جا رہے ہیں اور کراچی کی زمینوں پر گوٹھ آباد کے بعد اب ایڈمنسٹریٹر بٹھا کراچی کی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے جس کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں اسکے کردار ضمیر احمد عباسی جو نیب سے نا اہلی کی بنیاد پر نکالا گیا اس کو رجسٹرار کوآپریٹو کی سیٹ پر خلاف قانون بٹھایا گیا ہے۔ یوسف امام ، دانش حسین ، عبدالغفار و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی گئی لہذا انہیں فوری طور پر برطرف کیا ھم صدر پاکستان اسٹیبلشمنٹ ،چیف جسٹس اف پاکستان چیف جسٹس اف سندھ ہائی کورٹ پرائم منسٹر اف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر اس قبضے کو خالی کرائے اور جو لوگ ایڈمنسٹریٹر رہے ہیں ان کا احتساب کیا جائے اور معلوم کیا جائے کہ جب یہ ایڈمنسٹریٹر بنے تھے تو اس وقت ان کی کیا صورتحال تھی اور اج یہ کروڑوں روپے کے گھروں میں رہ رہے ہیں ان کا فورا احتساب کیا جائے اور سوسائٹیوں سے ایڈمنسٹریٹروں کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور لوگوں کو ان کے پلاٹ کا قبضہ دیا جائے۔