کراچی میں‌دودھ فروشوں کی من مانیاں، فی لیٹر قیمت 10 روپے بڑھا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی والوں کے لیے سندھ کی منتخب حکومت مزید پریشانیاں لے آئی.
نگراں دور حکومت میں کم کی گئی دودھ کی قیمت مراد علی شاہ دور حکومت میں پھر بڑھا دی گئی.
من مانیاں کرتے ہوئے دودھ فروشوں نے فی لیٹر دودھ کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کردیا.
کمشنر کراچی کی طے کردہ سرکاری قیمت 200 کے بجائے دودھ کی 210روپے فی لیٹر فروخت جاری ہے.
نگراں حکومت نے دودھ مافیا کو لگام ڈالتے ہوئے فی لیٹر قیمت میں 20 کم کرائی تھی.
نگراں حکومت نے 220 کے بجائے دودھ کی فی لیٹر فروخت 200 روپے میں یقینی بنائی تھی.
ماضی میں بھی مراد علی شاہ دور حکومت میں دودھ مافیا قیمتوں میں اضافہ کرکے شہریوں کو لوٹتا رہا ہے.سندھ حکومت کی پرائس کنٹرول کمیٹیاں ہمیشہ دودھ فروشوں کو لگام ڈالنے میں ناکام رہی ہیں.
شہریوں‌کا کہنا ہے کہ پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود دودھ فروشوں کا قیمت بڑھانا سندھ حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے. مہنگائی کم کرنے کی باتیں کرنے والی حکومت مہنگائ روکنے میں ناکام ہونے لگی ہے. شہریوں‌ نے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو اپنی سندھ حکومت کی بدترین کارکردگی کا نوٹس لیں.