کراچی ائرپورٹ پرجعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے والے 2مسافرآف لوڈ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے امیگریشن کراچی ائرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا. ملزمان میں طلعت اقبال اور ایک خاتون شامل ہے. ملزمان فلائٹ نمبر TK709 سے برطانیہ جا رہے تھے.
ملزمان کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے جعلی ایمپلائمنٹ ویزے لگے ہوئے تھے.
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایجنٹ سے 1200 پاونڈ فی کس کے عوض مذکورہ ویزے حاصل کئے.ملزمان نے مذکورہ ویزے لاہور کے ایجنٹ سے حاصل کئے.ایجنٹ نے 2400 پاونڈ مختلف بینک اکاونٹس میں وصول کیں.
ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا.